Sunday 11 September 2016

برائ کا جواب بھلائ ہے

حضرت مفتی محمد شفیع ؒ نے معارف القرآن میں فرمایا کہ

یدرؤن بالحسنة السیئة

سے معلوم ہوا کہ اسلا م کا طریقہ یہ نہیں کہ برائ کا جواب برائ سے دے کر دفع کیا جائے، بلکہ اسلامی تعلیم یہ ہے کہ برائ کو بھلائ کے ذریعے دفع کرو۔ جس نے تم پر ظلم کیا ہے تم اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرو۔ جس نے تمہارے تعلّق کا حق ادا نہیں کیا تم اس کا حق ادا کرو۔ جس نے  تم پر غصّہ کیا تم اس کا جواب حلم و بردباری سے دو۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ دشمن بھی دوست ہو جائے گا اور شریر بھی آپ کے سامنے نیک بن جائے گا۔ 

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة رعد، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ

No comments:

Post a Comment