Tuesday 6 September 2016

اولاد کی اصلاح کرنا واجب ہے

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا فرمائ جس کا ایک حصّہ یہ ہے:
..."ومن ذرّیاتنا امة مسلمة لک"

اے الّٰلہ ہماری آنے والی نسل کو بھی مسلمان بنائیے، اس کو بھی اپنے تابع فرمان بنائیے۔ اس میں اشارہ اس بات کی طرف کر دیا کہ ایک مسلمان کا کام صرف خود مسلمان بن کر ختم نہیں ہوتا۔ اس کے فرائض میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اپنی اولاد کی فکر کرے۔ آج ہم مسلمانوں کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو خود تو نماز کے پابند ہیں، صفِ اوّل کے پابند ہیں، تلاوتِ قرآن کے پابند ہیں، لیکن ان کے ذہنوں میں کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ اولاد کہاں جا رہی ہے۔ 

قرآن کریم کا ارشاد ہے:
یا یھاالذین امنو قو انفسکم و اھلیکم نارا

اے ایمان والو! اپنے آپ کو بھی آگ سے بچاؤ اور اپنے گھر والوں  کو بھی بچاؤ۔ جس طرح خود مسلمان بننا فرض ہے، اسی طرح آنے والی نسل کو بھی مسلمان بنانا اور ان کی اصلاح کی فکر کرنا بھی فرض ہے۔

ماخوذ از بیان "حضرت ابراہیم علیہ السلام اور تعمیر بیت الّٰلہ" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment