Sunday 12 February 2017

"اور انہی میں سے وہ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ: "اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائ عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائ، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔" (سورہ البقرہ:۲۰۱)

حصّہ دوئم

یہ دعا ایسی جامع ہے کہ اس میں انسان کے تمام دنیاوی اور دینی مقاصد آ جاتے ہیں، اور دنیا و آخرت دونوں جہاں میں راحت و سکون میسّر آتا ہے۔ آخر میں خاص طور پر جہنّم کی آگ سے پناہ کا بھی ذکر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ بکثرت یہ دعا مانگا کرتے تھے، "ربّنا اتنا فی الدنیا حسنة و فی الآخرة حسنة و قنا عذاب النّار"، اور حالتِ طواف میں  خصوصیت کے ساتھ یہ دعا مسنون ہے۔

جاری ہے۔۔۔

ماخوذ از معارف القرآن، تالیف مفتی محمد شفیعؒ


No comments:

Post a Comment