Friday 17 February 2017

"ڈرتے رہو الله تعالیٰ سے اور یقین کرو کہ تم سب الله کے پاس جمع ہونے والے ہو۔" (سورہ البقرہ:۲۰۳)

چوتھا حصّہ 

گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔

احکامِ حج کے ختم پر تقوٰی کی تاکید میں ایک راز یہ بھی ہے کہ حج ایک بڑی عبادت ہے۔ اس کے ادا کرنے کے بعد شیطان عموماً انسان کے دل میں اپنی بڑائ اور بزرگی کا خیال ڈالتا ہے جو اس کے تمام عمل کو بیکار کر دینے والا ہے۔ اس لیے خاتمہٴ کلام میں فرمایا کہ جس طرح حج سے پہلے اور حج کے اندر الله تعالیٰ سے ڈرنا اور اس کی اطاعت لازم ہے اسی طرح حج کے بعد اس سے زیادہ الله تعالیٰ سے ڈرنے اور گناہوں سے پرہیز کا اہتمام کرتے رہو کہ کہیں یہ کی کرائ عبادت ظائع نہ ہو جائے۔

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیعؒ

No comments:

Post a Comment