Wednesday 1 February 2017

۔۔۔وَأَحۡسِنُوٓاْ‌ۛ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ O (سورہ البقرہ ۱۹۵)

"...اور نیکی اختیار کرو۔ بیشک الله نیکی کرنے والوں سے محبّت کرتا ہے۔"  (سورہ البقرہ:۱۹۵)

اس آیت میں ہر کام کو اچھی طرح کرنے کی ترغیب ہے، اور کام کو اچھی طرح کرنا، جس کو قرآن میں احسان کے لفظ سے تعبیر کیا ہے، دو طرح کا ہے، ایک عبادت میں، دوسرے آپس کے معاملات و معاشرت میں۔

عبادت میں احسان کی تفسیر حدیثِ جبرئیلؑ میں خود رسول الله ﷺ نے یہ فرمائ ہے کہ اس طرح عبادت کرو جیسے تم خدا کو دیکھ رہے ہو، اور اگر یہ درجہ حاصل نہ ہو تو کم از کم یہ تو اعتقاد لازم ہے کہ خدا تعالیٰ تمہیں دیکھ رہے ہیں۔

اور معاملات و معاشرت میں احسان کی تفسیر مسند احمد میں بروایتِ حضرت معاذ ؓ رسول کریم ﷺ نے یہ فرمائ ہے کہ تم سب لوگوں کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو، اور جس چیز کو تم اپنے لئے برا سمجھتے ہو وہ دوسروں کے لئے بھی برا سمجھو۔ (مظہری)

ماخوذ از معارف القرآن، تالیف محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment